سنجے لیلہ بھنسالی اور سلمان خان نئی فلم کے لئے پھراکٹھے ہو گئے

جمعہ 18 اگست 2017 13:29

سنجے لیلہ بھنسالی اور سلمان خان نئی فلم کے لئے پھراکٹھے ہو گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی اور اداکار سلمان خان ایک بار پھر فلمی پراجیکٹ کے لئے اکٹھے ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی اور اداکار سلمان خان ایک بار پھر نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں اکٹھے کام کریں گے،فلم کی کہانی مصنف امیش تراپتھی کی کتاب سے ماخوذ ہے،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا،واضح رہے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی اور اداکار سلمان خان ماضی میں فلم سانوریا میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :