احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوتا ہے، غلام احمد بلور

جمعہ 18 اگست 2017 13:29

احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوتا ہے، غلام احمد بلور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوتا ہے آئین توڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے‘ احتساب کے لئے صرف سیاستدانوں کا رخ کیوں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سیاستدانوں کا احتساب عوام بھی کرتے ہیں اور عدالتوں کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ احتساب سے بھاگتے نہیں ۔ آصف زرداری کے نواز شریف کے ساتھ ملاقات نہ یا مذاکرات نہ کرنے کے حوالے سے ایک سواکل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں جو لوگ قتل ہوتے ہیں ان کے لواحقین بھی جرگے میں بیٹھتے ہیں لیکن آصف زرداری مذاکرات سے بھاگنے والے نہیں۔