سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، چوہدری جعفر اقبال

جمعہ 18 اگست 2017 13:18

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، چوہدری جعفر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ چار سال کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘ سیاسی استحکام اور ہم آہنگی پیدا کی‘ عوام 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ کامیاب بنائیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اداروں کے درمیان حدود کارکا تعین ضروری ہے۔

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کو مدبر انسان سمجھتا ہوں۔ جب بے نظیر بھٹو اور نواز شریف مل بیٹھے تھے تو اس وقت بھی کچھ لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان میثاق جمہوریت کا معاہدہ ہوا اور مخالفت کی سیاست کا خاتمہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جب 2013ء کے عام انخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا میاں نواز شریف نے ترجیحی بنیادوں پر توانائی کے منصوبے شروع کئے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے ملک کو سیاسی ہم آہنگی ‘ سیاسی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نیشنل ایکشن پلان آیا جس کے نتیے میں آج ملک میں دہشت گردی ختم ہوئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قومی مفادات کے لئے آصف زرداری اورمحمد نواز شریف کے درمیان مذاکرات اور ملکی معاملات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ آئین سے کوئی انحراف نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںپرویز مشرف نے شریف خاندان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی مگر نواز شریف ہر جگہ سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی نے قومی ایشو پر ڈائیلاگ کی بات کی جبکہ نواز شریف نے کسی کے ساتھ 62,63 کے خاتمے کی بات کبھی نہیں کی جو بات چیئرمین سینٹ نے کی وہ اداروں کے حدود کے تعین کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :