قومی اسمبلی اجلاس،

پی ٹی آئی کو کورم پورا ہونے کے باعث سبکی کا سامنا

جمعہ 18 اگست 2017 13:18

قومی اسمبلی اجلاس،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں کورم پورا ہونے کے باعث سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے انجینئر حامد الحق نے اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی۔

(جاری ہے)

گنتی پر کورم پورا نہ نکلا جس پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔ کچھ وقت کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر نے گنتی کرانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی ارکان کو توقع تھی کہ کورم پورا نہیں ہو سکے گا لیکن گنتی پر کورم پورا نکلا جس پر پی ٹی آئی ارکان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور عارف علوی اور شیریں مزاری کی قیادت میں وہ بھی ایوان میں آگئے۔

متعلقہ عنوان :