پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات،

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو 3 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا

جمعہ 18 اگست 2017 12:49

پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم کو 3 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تھانہ گولڑہ, تھانہ سیکٹریٹ اور تھانہ بہارکہو میں درج ایف آئی آر پر اشتہاری قرار دیا ہے ۔تھانہ کوہسار اور تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر پر آئندہ سماعت پر دلائل ہوںگے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل پیش ہو کر دلائل دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :