نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اگست 2017 12:33

نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2017ء) : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے بنک اکاؤنٹس اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نیب نے بینکوں اور ایک خط ارسال کیا جس میں اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ ، ان کے بیٹوں علی مصطفیٰ اور مجتبیٰ اور ان کی بہو اسما ڈار کی بھی بنک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

خط میں کہا کہ کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد کے بنک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نیب نے خط میں لکھا کہ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے لاکرز کی بھی چھان بین جائے گی ۔ نیب نے پنجاب ، کراچی اور اسلام آباد کے بینکوں کو پچیس اگست تک اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :