وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے کی ملاقات ، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 اگست 2017 12:49

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جاپان اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔