اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، پاک جاپان تعلقات اور مجموعی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

معاشی ترقی میں جاپان پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے، وزیر خزانہ کی گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 12:47

اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، پاک جاپان تعلقات اور مجموعی اقتصادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر ناکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان تعلقات اور مجموعی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر ناکاشی کورائی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک جاپان تعلقات اور مجموعی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی میں جاپان پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :