مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘

عوام کے مسائل کے حل کیلئے دلجمعی سے کام کررہے ہیں‘ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے‘ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگی ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 12:47

مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دلجمعی سے کام کررہے ہیں‘ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے‘ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کے لئے جانفشانی سے کام کریں۔

عوام کے مسائل کے حل کے لئے دلجمعی سے کام کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خزانہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تیز رفتار بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے ڈی جی خان کی ترقی کے لئے میں ہر وقت دستیاب ہوں۔