پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

جمعہ 18 اگست 2017 12:41

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 40 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایڈوانس نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لئے ایک کروڑ، نیشنل ریڈیولاجیکل ایمرجنسی کو آرڈینیشن سنٹر کے قیام کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :