پی ایس ڈی پی کے تحت فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چار ارب 80 کروڑ روپے جاری

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

پی ایس ڈی پی کے تحت فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چار ارب 80 کروڑ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک چار ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 26 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :