منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون3 ملزمان گرفتار، 4کلوگرام منشیات برآمد

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون3 ملزمان گرفتار، 4کلوگرام منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) کراچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران3 ملزمان کوگرفتارکر کے 4کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی ڈویژن عابد بلوچ علی بلوچ کے مطابق پیرآباد پولیسں نے کارروائی کے دوران ایک خاتون منشیات فروش دورانی عرف بے بے زوجہ کو گرفتار کر کی21 سو گرام چرس برآمد کر لی۔کراچی کے پاکستان بازارکی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر احمد کو گرفتار کر کے 11 گرام چرس برآمد کر لی۔ حیدری مارکیت پولیس نے کارروائی کے دوران رکشہ میں منشیات فروش کرنے والے ملزم سعید عالم کو گرفتار کے ایک کلو چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :