’’دہشت گرد شکست سے دوچار ہوں گے‘‘

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بارسلونا میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

’’دہشت گرد شکست سے دوچار ہوں گے‘‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارسلونا میں دہشت گردی کی کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سپین اور اس کے عوام کی کثیر الثقافتی حیثیت اور آزادیوں کے تحفظ کی طویل تاریخ ہے اور انہیں ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خوف اور دہشت کے ذریعے عوام کے طرز زندگی کو تبدیل کرنے خواہاں دہشت گردوں نے عوام کے حوصلے اور بنیادی شائستگی کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشروں کے جذبے و حوصلے کا غلط اندازہ لگا کر ایسی کارروائیوں کا ارتکاب کرنے والے دہشت گرد شکست سے دوچار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :