ہیم ٹیکسٹائل رشیا نما ئش میں4پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی

سے زائدکمپنیوں کی مصنوعات رکھی جائینگی، بین الاقوامی نمائش میں ٹڈاپ کی جانب سے پویلین بھی لگایا جائے گا،عمر صلاح الدین

جمعہ 18 اگست 2017 12:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)روس میں 20ستمبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی ہوم ٹیکسٹائل،فلو رکورنگ اور انٹیریئر فرنشنگ نمائش ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)کی جانب سے پاکستان پویلین لگایا جائیگا،میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق 3 روزہ نمائش میں پاکستان سے 4کمپنیاں شریک ہونگی جس میں الغنی انٹر نیشنل ،امیر انٹر پرائزز،کالونی ٹیکسٹائل اور امپیرئل ٹاولز انڈسٹریز شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر نمائش میں دنیا کے 18ممالک سے 300سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ،ہیم ٹیکسٹائل رشیا نمائش کنندگان کو ہوم ٹیکسٹائل بشمول بیڈ لینن، فٹنگ، بلینکٹس، میٹرس، تکیوں، باتھ میٹس، تولیوں ، پردوں ، فرنیچر فیبرکس، لیدر ،باتھ روم ایسیسریز،کچن اور دیگر مصنوعات کے ڈسپلے کا بھرپور موقع فراہم کریگی جہاں 44ممالک سے تعلق رکھنے والے 17ہزار سے زائد شرکا کی آمد بھی متوقع ہے ۔