بیرونی ادائیگیاں ،زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

زرمبادلہ ذخائرمیں8کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی ،مجموعی ذخائر کم ہوکر 19.90ارب ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر14ارب31کروڑ ڈالر اورکمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر5ارب63کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

جمعہ 18 اگست 2017 12:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) مسلسل بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بگڑ رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کئی ماہ سے گراوٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4اگست کو اختتام پذیر ہو نے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20ارب37لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر19ارب90کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر8کروڑ83لاکھ ڈالرکی کمی سے 14ارب31کروڑڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالرکی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ، ایک ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک گر چکے ہیں جبکہ اکتوبر 2016 سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کی کمی ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :