گوگل کو اردو زبان آگئی،

آواز دیں اور سرچ کریں، نیا فیچر متعارف

جمعہ 18 اگست 2017 12:05

گوگل کو اردو زبان آگئی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو اردو زبان بولنا اور سمجھنا آگئی۔ اب صرف آواز دیں اور جو چاہیں سرچ کریں۔ نیا فیچر متعارف کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے اورہرشخص کے لئے اسے کارآمد بنانے کی غرض سے گوگل نے ایشیائی زبانوں میں وائس سرچ کافیچر متعارف کرادیا ہے۔

اسے پاکستانی صارفین کیلئے اہم خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے جہاں مقامی زبان استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں گوگل نے اس سال کے آغاز میں پروڈکٹس اور فیچرز کا نیاسیٹ متعارف کرایا تھا جس سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی جوآن لائن ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیچر ہندی زبان میں پہلے سے موجود ہے لیکن اب دیگر زبانوں مثلا اردو، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، تامل اور تیلگو میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

آج کے دن سے ان زبانوں کے استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ اور جی بورڈ دونوں پر اپنی زبان میں ہدایات دے سکیں گے ۔اس فیچر میں زبانوں کی نئی اقسام شامل کرنے کے لیے گوگل نے مادری زبان والوں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان سے کہا ہیکہ وہ عمومی فقرے بولیں تاکہ اسپیچ سیمپل یا تقریری نمونے اکھٹے کیے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :