پاک بحریہ کا اعزاز، کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی

جمعہ 18 اگست 2017 12:05

پاک بحریہ کا اعزاز، کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)پاک بحریہ نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی جبکہ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کو فورس کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیر القومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ کا پاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جاناا تحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس موقع پر نومنتخب کمانڈر ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کہا کہ بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم اور پیشہ وارانہ امور کی وجہ سے اتحادی افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔واضح رہے مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سرانجام دیتی ہے۔