پیپلزپارٹی حیدرآباد میں دھڑا بندی ختم کرانے کے لئے نثارکھوڑو کی کوشش ناکام،وزیربلدیات سندھ ناراض ہوکر اجلاس سے چلے گئے، ذرائع

جمعہ 18 اگست 2017 12:05

پیپلزپارٹی حیدرآباد میں دھڑا بندی ختم کرانے کے لئے نثارکھوڑو کی کوشش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پیپلزپارٹی حیدرآباد میں دھڑا بندی ختم کرانے کے لئے نثارکھوڑو کی کوشش ناکام ہوگئی ہیں، وزیربلدیات سندھ ناراض ہوکر اجلاس سے چلے گئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے پیپلزپارٹی میں دھڑابندی ختم کرنے کے لئے اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں پیپلزپارٹی حیدرآباد کے رہنما و وزیربلدیات جام خان شورو شریک ہوئے تھے۔

اجلاس کے دوران نثار کھوڑو اور جام خان شورو کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد جام خان شورو اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جام خان شورو نے موقف اختیار کیا کہ حیدرآباد میں اختلاف ختم کروانے ہیں تو تنظیم سازی دوبارہ کریں، جس پر نثار کھوڑو نے کہاکہ یہ تنظیم سازی میں نے نہیں کی، بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے۔ جس پر جام خان شورو نے کہا کہ جی ہاں بلاول بھٹو نے کی ہے مگر صرف تین عہدیدار رکھے گئے اور کیا یہ تنظیم سازی توڑی نہیں جاسکتی ۔جس پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے کہا کہ مجھے صرف اعلی قیادت سے حکم ملا ہے کہ میں یہ اختلافات ختم کرادوں، جس پر جام خان شورونے کہاکہ جب آپ کے پاس اختیارات ہیں تو پھر مذاکرات کس بات کیلئے کرنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :