سندھ میں نیب قوانین ختم کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ، سماعت22اگست کوہوگی

جمعہ 18 اگست 2017 12:05

سندھ میں نیب قوانین ختم کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ میں نیب قوانین ختم کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، لارجر بینچ 22 اگست سے مقدمے کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں نیب قوانین ختم کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں بنچ 22 اگست سے مقدمے کی سماعت شروع کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منیب اختراور جسٹس کے کے آغا بھی شامل ہیں۔