سندھ حکومت نے کے ایم سی کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم واپس لے لیا

جمعہ 18 اگست 2017 12:03

سندھ حکومت نے کے ایم سی کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم واپس لے لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ حکومت اور میئر کراچی کے درمیان میونسپل کمشنر کراچی کی تعیناتی پر تنازع، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے اکائونٹس منجمد کرنے کے بعد بحال کر دیئے ہیںسندھ حکومت کی آئی جی کے بعد میئر کراچی سے بھی پنجہ آزمائی شروع ہو گئی۔ بدر جمیل میندھرو کو میونسپل کمشنر کراچی تعینات کیا لیکن میئر کراچی وسیم اختر نے انہیں چارج لینے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے کے ایم سی کے تمام اکائونٹس منجمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ میئر کراچی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو آگاہ کیا جن کی مداخلت کے بعد کے ایم سی کے اکائونٹس بحال کر دئیے گئے اور بدر جمیل میندھرو کی میونسپل کمشنر کراچی کی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اس ضمن میں میئر کراچی وسیم اخترنے بتایا کہ میونسپل کمشنر کی تعینتاتی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ میونسپل کمشنر کی تعیناتی پر میئر کراچی سے بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :