شاہد خاقان کا شیخ رشید کے مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ

وزیر اعظم آئندہ الیکشن اپنے حلقہ این اے 50 کے علاوہ 55سے بھی الیکشن لڑیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اگست 2017 11:56

شاہد خاقان کا شیخ رشید کے مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2017ء) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ انتخابات میں 2حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔ ذرائع کے مطابق شاہد عباسی آبائی حلقے این اے 55کے علاوہ راولپنڈی کے اہم ترین حلقے این اے 55سے بھی انتخابات عمل میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس حوالے قریبی رفقا سے مشاورت بھی کی جنہوں نے مشورہ دیا ہے کہ این اے 55میں عباسی برادری کی بھاری اکثریت ہے جس کی وجہ سے وہ شیخ رشید کے مقابلے میں نشست جیت سکتے ہیں۔ راولپنڈی کے اہم ترین حلقے این اے 55اور56ماضی میں مسلم لیگ کے پاس رہے تاہم گزشتہ انتخابات میں ان حلقوں پر شیخ رشید اور عمران خان نے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :