نواز شریف نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے باہر جانے کا منصوبہ بنا لیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اگست 2017 11:53

نواز شریف نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے باہر جانے کا منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2017ء) : سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف نے نیب میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے باہر جانے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز پہلے ہی ملک سے باہر ہیں، ان کی والدہ کلثوم نواز بھی لندن روانہ ہو گئی ہیں ، اسحاق ڈاتر اور طارق شفیع بھی بیرون ملک ہیں اور اب پاکستان میں صرف مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف ہی بچے ہیں۔

آپ کو یاد ہو گا کہ نواز شریف کے دل کی سرجری ہوئی تھی ، منصوبہ یہ بنایا گیا ہے کہ کہا جائے گا کہ طبیعت میں کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے جس پر ائیر ایمبولینس آئے گی اور نواز شریف کو لے کر لندن روانہ ہو جائے گی جبکہ اس میں ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :