غیرت کے نام پر قتل کیس کے 2 ملزمان 12 سال بعد بری

نظام کی بہتری کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، خرابی یہ ہے کہ پولیس مدعی کے ساتھ مل جاتی ہے،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

جمعہ 18 اگست 2017 11:57

غیرت کے نام پر قتل کیس کے 2 ملزمان 12 سال بعد بری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) سپریم کورٹ نے غیرت کے نا م پر قتل کیس کے 2 ملزمان کو 12 سال بعد بری کر دیا۔جمعہ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غیرت کے نام پر قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدم شواہد کی بنا پر عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کیس کے 2 ملزمان کو 12 سال بعد بری کردیا۔اعجاز احمد اور شاہد اقبال پر 2005 میں حافظ آباد میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نظام کی بہتری کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، خرابی یہ ہے کہ پولیس مدعی کے ساتھ مل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :