کراچی ، پولیس قومی رضاکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ،

دہشت گردی کی دفعات شامل

جمعہ 18 اگست 2017 11:57

کراچی ، پولیس قومی رضاکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس قومی رضاکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی شوکت علی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کرتے ہوئے ایک پولیس رضاکار کو جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا تھا، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایک رضاکار کے سر اور دوسرے کے گردن پر گولی لگی ۔را انوار کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا دوسرارضاکار شدید زخمی ہے ، دونوں رضاکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جارہے تھے، ڈیوٹی کے وقت ایک اہلکار وردی میں تھا ، دہشتگردوں نے پولیس کے قومی رضاکاروں کو پولیس اہلکار سمجھ کر نشانہ بنایا۔