امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزازچوہدری

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے پاک افغان مشترکہ آپریشنز میں کچھ نہیں نکلا ، سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی وزیرخارجہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتوں میں گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 11:57

امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزازچوہدری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے افغانستان میں امریکی سفیر کے الزامات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، پاکستان اور افغانستان نے کچھ مشترکہ آپریشن کئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے واشبگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں انہوں نے امریکی حکام کو پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار سے آگاہ کیا اور افغانستان میں امریکی سفیر کے الزامات کے جواب دیئے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پاکستان اور افغانستان نے کچھ مشترکہ آپریشن کئے لیکن کچھ نہیں نکلا اورامریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :