عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ، ناصر موسیٰ زئی

جمعہ 18 اگست 2017 11:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور سنٹرل کمیٹی کے رکن ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے عمران خان کے کردار کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات عمران خان کے لئے بہت بڑا سیاسی دھچکا ہے ‘ انہوں نے موسیٰ زئی ہائوس میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کا زوال شروع ہو چکا ہے ،خیبر پختونخوا میں عوام پی ٹی آئی حکومت سے بے زار ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وسائل دھرنوں پر خرچ کرنے سے صوبہ مالی بحران سے دو چار ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روکنے سے ترقیاتی عمل ٹھپ ہوگیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہے جبکہ لوگوں کی طرف سے پی ٹی آئی حکمرانوں کو بددعائیں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا کہ عمران کا ایجنڈا دھرنے محاذ آرائی و قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا جبکہ محمد نواز شریف کا ایجنڈا دہشت گردی ظلم و ناانصافی مہنگائی غربت بدحالی بے روزگار و لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر کے ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے جنگی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے محمد نواز شریف کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :