سمرکیمپ ڈیوٹی ،

اساتذہ کو کنونس الائونس دینے کی ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 11:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)صوبائی حکومت نے سمرکیمپ میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو کنونس الائونس دینے کی ہدایت کردی ، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق رواں ماہ سمرکیمپ میں ڈیوٹی انجام دینے وا لے اساتذہ کو کنونس الائونس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔