ایل آر ایچ ، وارڈز کی نشاندہی کیلئے لائنیں کھینچ دی گئیں،ڈاکٹرخالد مسعود

جمعہ 18 اگست 2017 11:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)صوبے کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کی نشاندہی کیلئے مختلف رنگوں کی لائنیں کھینچ دی گئیں جبکہ تشویشناک حالت میں لائے گئے زخمیوں ومریضوں کیلئے پہلے اوپی ڈی پرچی بنانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کے مطابق ایمرجنسی میں شدید زخمیوں اور تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں کیلئے پہلے پرچی بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ سرخ رنگ کی پٹی پرجاتے ہوئے ایمرجنسی وارڈ تک پہنچیں گے، اسی طرح دیگر وارڈز کی نشاندہی کیلئے سفیداوردیگررنگوں کی لائنیں کھینچی گئی ہیں جس سے مریضوں کوفوری طور پر متعلقہ وارڈ تک لیجانے میں آسانی پیدا ہوگی اور انہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مسعودنے بتایا کہ مریضوں کو فوری اور بہترطبی امداد کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔