فنون لطیفہ کے شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، صنم بخاری

فنکاروں کو بیرون ممالک کام کے مواقع مل رہے ہیں، انھیں چاہیے وہ لالی ووڈ کی سپورٹ کے لیے بھی خدمات پیش کریں‘انٹرویو

جمعہ 18 اگست 2017 11:49

فنون لطیفہ کے شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں پاکستانی فنکاروں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں صنم بخاری نے کہا کہ دیکھا جائے تودنیا بھرکے فنکاراپنے ملکوں کے علاوہ دوسرے ممالک میں جاکرکام کرتے ہیں اوران کے اس عمل سے دنیا بھرمیں ان کے ملک کا نام روشن ہوتا ہے۔

اس کی متعدد مثالیں موجود ہیں لیکن پاکستان کے موجودہ دورمیں فنکاروں کوجہاں بیرون ممالک کام کرنے کے بہترین مواقع مل رہے ہیں، وہیں انھیں چاہیے کہ وہ پاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کریں۔اداکارہ نے کہا کہ ایکٹنگ، میوزک، رقص اوردیگرشعبوں سے وابستہ انٹرنیشنل فیم کے فنکارجب تک اس سلسلے میں آگے قدم نہیں بڑھاتے، تب تک مسائل جوں کے توں رہیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات توسب جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کا مزاج بالکل الگ ہے اورپاکستانی فلم کا معیاربھی ابھی تک وہ نہیں ہوسکا، جس کی ڈیمانڈ دنیا بھرمیں کی جاتی ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس بہترین چوائس تو وہی فنکار ہیں، جوہالی وڈ اوربالی وڈ سمیت دنیا کے دیگرترقی یافتہ فلم انڈسٹریوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، جب یہ لوگ یہاں کام کرینگے تواس کے مثبت نتائج پاکستانی فلم کی ترقی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔