راولپنڈی میں فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم جاں بحق

جمعہ 18 اگست 2017 11:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) راول پنڈی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے راول پنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازم کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع کے مطابق راول پنڈی میں صادق آباد کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم تھا، فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئیہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :