بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد

جمعہ 18 اگست 2017 11:45

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلیں‘ مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر ارہا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول اور بارہ گولیاں برآمد کرلیں۔ مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر جارہا تھا۔