حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں ، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، مدمقابل عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری کا درخواست میں موقف

جمعہ 18 اگست 2017 11:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کردیا گیا‘ پاکستان عوامی تحریک نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا‘ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے ٹریبونل میں دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں۔

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما کلثوم نواز کے کاغزات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کردیا گیا پاکستان عوامی تحریک نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔ پی اے ٹی کے این اے 120 سے امیدوار اشتیاق چوہدری نے ٹریبونل میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے۔ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔