دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کرکے عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں‘

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بارسلونا میں دہشتگردی کے واقعہ پراظہار مذمت

جمعہ 18 اگست 2017 11:42

دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کرکے عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کرکے عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں‘ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کرکے عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں‘ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔