مقبوضہ کشمیر ، ’ این آئی اے‘ نے معروف کشمیری تاجر ظہور وٹالی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 18 اگست 2017 11:42

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای) نے معروف کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کو حریت رہنمائوں اور تنظیموں سے وابستگی کی بنا پر محض انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتاری سے قبل بھی این آئی اے کی طرف سے ان پوچھ تاچھ کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

این آئی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وٹالی کی گرفتاری سے پہلے بدھ کے روز سرینگر، ہندواڑہ، کپواڑہ اور بارہمولہ میں کئی مقامات پر ان کے رشتہ داروں اور کارباری ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔ این آئی اے نے سب سے پہلے رواں برس 3جون کو سرینگر میں وٹالی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ انہیں سب سے پہلے بھارتی پولیس نے حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک اور بلال غنی لون کے ہمراہ 1990میں سرینگر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں آٹھ ماہ تک جموں میں جیل میں رکھا گیا جبکہ 2009میں بھی انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :