سعودی ایئرلائن کی 7 پروازیں قطری عازمین حج کے لیے مختص

جمعہ 18 اگست 2017 11:35

سعودی ایئرلائن کی 7 پروازیں قطری عازمین حج کے لیے مختص
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے قطر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو فضائی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بوئنگ 300.777 طرز کے جدید ترین 7 مسافر برادر طیارے مختص کیے ہیں جو قطری عازمین حج کو دوحہ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچائیں گے۔ یہ پروازین 22 اگست سے 25 اگست تک جاری رہیں گی۔

جب کہ قطری حجاج کرام کی واپسی کی پروازیں پانچ ستمبر سے شروع ہوں گی۔العربیہ ڈاٹ ٹی وی کے مطابق سعودی ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان قطری عازمین حج کو سفری سہولت فراہم کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر محمد العتیبی نے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی ایئرلائن قطری عازمین حج کو لانے اور واپس لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازیں چلائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حج پروازوں کے لیے قطری حکومت کی جانب سے مسافر جہازوں کو اترنے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک قطر نے اجازت نامہ جاری نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر کے جو عازمین حج دمام اور الاحساء ہوائی اڈوں پراترنا چاہتے ہیں تو انہیں شیڈول کی پروازوں میں لایائے گا تاہم خصوصی طور پر چلائی گئی پروازوں کے ذریعے قطری عازمین حج کو جدہ ہوائی اڈے پر اتارا جائے گا۔ ان کے حج کے تمام اخراجات خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :