اسلامیہ کالج میں انڈر گریجویٹ داخلوں کا آغاز

جمعہ 18 اگست 2017 11:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے انڈر گریجویٹ داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اگست ہے۔

(جاری ہے)

حافظ قرآن ٹیسٹ 24 اگست کو ہو گا۔ پرویڑنل میرٹ لسٹ 25 اگست جبکہ فائنل میرٹ لسٹ 26 اگست کو جاری ہوگی۔منتخب امیدواروں کے انٹرویوز 28 اگست تا 12 ستمبرتک منعقد ہوں گے۔