کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنماء جاں بحق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 18 اگست 2017 11:29

کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنماء ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست2017ء) ایوب اسٹڈیم کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء فضل شاہوانی جاں بحق ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء فضل شاہوانی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں