متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ منسوخ کرانے کے لئے آپکو صرف تین کام کرنا ہوں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 اگست 2017 11:17

متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ منسوخ کرانے کے لئے آپکو صرف تین کام ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء)    ایسے تمام افراد جو کہ اپنا دبئی کا رہائشی ویزہ منسوخ کرنے کے خواہشمند ہیں ان کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ ویزہ منسوخ کرنے کا طریقہ کار ویزے کی درخواست دینے سے زیادہ آسان ہے۔ ویزہ منسوخ کرنے کے لیے آپکو صرف تین کام کرنا ہوں گے۔ سب سے پہلے جا کر اپنی نوکری سے استعفی دیں اور استعفی دینے کے بعد اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکے مالک کے پاس آپکے کوئی بقایا جات تو نہیں رہتے۔

اسکے بعد پاس ہی کسی ٹائپنگ کی دکان پر جائیے جو کہ آپکو متحدہ عرب امارات کے ہر کونے پر نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

ٹائپنگ دکان والے شخص کو کہیں کہ آپ اپنا رہائشی ویزہ منسوخ کرنا چاہتے ہیں اسکی درخواست ٹائپ کر دیں۔ اس درخواست کو ٹائپ کرنے میں اسکو اور آپکو صرف 5 منٹ کا وقت درکار ہو گا۔درخواست ٹائپ کرانے کے بعد اس پر اپنے اور اپنے ویزہ سپانسر کے دستخط کرا لیں۔ سب سے آخر میں جب درخواست پر دستخط ہو جائیں۔ تو درخواست کو لے جا کے وزارت دخلہ اور رہائشی ویزہ کے ڈرائکٹرجنرل کو جمع کروا دیں ۔ یاد رہے کہ درخواست جمع کرواتے وقت آپکے پاس اپنا اور اپنے سپانسر کا پاسپورٹ اور متحدہ عرب اماراتی شناختی کارڈ ضرور ہو۔یہ تینوں کام کرنے کے بعد چند دن میں آپکا ویزہ منسوخ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :