شوکت بسرا نے لائیو پروگرام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اگست 2017 10:51

شوکت بسرا نے لائیو پروگرام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جان اچکزئی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ آپ اچکزئی صاحب کا سوئچ بند کریں کیونکہ ان کو پانامہ کے آفٹر شاکس آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو سپریم کورٹ سے سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے کہ یہ گاڈ فادر اور مافیا ہیں۔یہ جھوٹے ہیں ، بد دیانت ہیں اور خیانت کرنے والے ہیں۔ ان کو معلوم ہے کہ امن کا اگلا ٹھکانہ جیل ہے۔ نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں ان کے خلاف کیسزہیں اور میاں صاحب چھُپ کر آ کر رائے ونڈ میں بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :