خارجہ امور سے نمٹنے کی صلاحیت میں پیوٹن کو ٹرمپ پر فوقیت حاصل ہے، سروی

جمعہ 18 اگست 2017 10:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) امریکا کے کئی اتحادی ممالک کے شہریوں نے خارجہ امور سے نمٹنے کی صلاحیت کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فوقیت دے دی۔

(جاری ہے)

ایک تازہ جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روایتی طور پر امریکا کے اتحادی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا جبکہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سات رکن ریاستوں کے شہریوں نے خارجہ امور کو احسن انداز میں نمٹانے میں ٹرمپ کے مقابلے میں پوٹین پر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹرمپ اور پیوٹن پر اعتماد میں یہ فرق سب سے زیادہ نمایاں یونان اور جرمنی میں ہے۔ عالمی سطح پر31فیصد افراد روسی قوت اور اثرورسوخ کو اپنے اپنے ممالک کے لیے خطرہ مانتے ہیں جبکہ 35 فیصد کا ماننا ہے کہ امریکا ان کے ملکوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے فروری اور مئی کے درمیان منعقدہ اس ’گلوبل ایٹی چیوڈز سروے‘ کے لیے 37 ممالک میں مختلف عمر کے 40,951 افراد سے انٹرویو لیے گئے تھے۔