پی ٹی اے کے رکن اداروں کو واجب الادا ریفنڈز کی ادائیگیاں عیدالاضحیٰ سے قبل یقینی بنائی جائیں، چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن

جمعہ 18 اگست 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن( پی ٹی ای) کے چیئرمین انجم زبیر نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل پی ٹی اے کے رکن اداروں کو مختلف واجب الادا ریفنڈز کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں تاکہ چمڑے کی صنعت قربانی کے موقع پرکھالیں خرید سکے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایف بی آر کے اعلی حکام سے درخواست کی کہ ایسوسی ایشن کے رکن اداروں کو ریفنڈز کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چمڑے کی صنت سالانہ 5تا 6 ارب روپے مالیت کی 75 تا 80 لاکھ کھالیں خریدتی ہے جو اس کے خام مال کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر خام کھالوں کی خریداری سے صنعت کیلئے خام مال کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا جس سے بعد ازاں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات کے ذریعہ قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :