سابق رکن قومی اسمبلی فیض ٹمن کے خلاف پولیس نے خواتینسے دست درازی کرنے پرمقدمہ درج کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 00:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سابق رکن قومی اسمبلی فیض ٹمن کے خلاف پولیس نے خواتین کیخلاف دست درازی کرنے پرمقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

روات کی رہائشی دولڑکیوں ایان اورریان نے آئی جی پنجاب کے نام درخواست میں الزام لگایاتھاکہ سابق رکن قومی اسمبلی فیض ٹمن نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ ساتھ دست درازی بھی کی ہے ۔اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے ۔روات پولیس نے رات گئے آن لائن کوبتایاکہ مقدمہ درج ہواہے ،لیکن تفصیلات ایس ایچ اوہی بتائیں گے ،تاہم ابھی تک فیض ٹمن کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔