پنجاب فوڈ اتھارٹی کا راجہ بازار میں بسکٹ کے گودام پر چھاپہ، زائدا لمیعاد بسکٹ و چاکلیٹ کے 1500کاٹن برآمد، گودام کا مالک گرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 00:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) تھانہ سٹی پولیس نے راجہ بازار میں زائد المیعاد بسکٹ اور چاکلیٹ فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ بسکٹ و چاکلیٹ کے 1500کاٹن اپنے قبضہ میں لے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس کے انسپکٹر الطاف گوہر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ جمعرات کی شب پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ راجہ بازار میں بسکٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں 1500سے زائد بسکٹ و چاکلیٹ کے کاٹن موجود تھے جو کہ زائدا لمیعاد تھے اور پنجاب و خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں سپلائی کئے جا رہے تھے ۔

پولیس نے گودام کے مالک ملزم احمد جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جبکہ گودام میں موجود تمام زائد المعیاد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :