غلطی سے سینے میں ڈھائی انچ تک کیل لگنے کے باوجود زخمی خود ہی ٹرک ڈرائیو کے ہسپتال پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 اگست 2017 23:46

غلطی سے سینے میں  ڈھائی انچ تک کیل لگنے کے باوجود زخمی خود ہی ٹرک ڈرائیو ..
وسکونسن، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  غلطی سے اپنے ہی سینے میں کیل ٹھونک لی  اور پھر  خود اپنے ٹرک میں ہسپتال پہنچا، ٹرک کو پارک کیا اور پیدل چلتا ہوا ایمرجنسی روم میں پہنچ گیا۔
25 جون کو ہونے والے حادثے کے بعد ڈگ برگیسن  اس ہفتے واپس اپنے کام پر جانے کے لیے تیار ہے۔برگیسن  نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ وہ آتش دان کے لیے فریم بنا رہے تھے کہ  غلطی سے کیل لگانے والی گن سے فائر ہوگیا۔

گن سے کیل نکل کر لکڑی سے ٹکڑائی اور اُچَٹ کر اُن کے سینے میں پیوست ہوگئی۔
برگیسن  کا کہنا ہے کہ کیل لگنے پر انہیں  تھوڑی چبھن محسوس ہوئی ، انہوں نے نیچے دیکھا تو کچھ نظر نہ آیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ میں خود کو بالکل ٹھیک محسوس کر رہا تھا، نہ ہی مجھے کوئی دباؤ یا خون کی دھار محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

جب انہوں نے اپنی شرٹ اٹھائی تو انہوں نے دیکھا کہ ساڑھے تین انچ لمبی کیل کا صرف ایک انچ کا حصہ ہی اُن کے جسم سے باہر ہے، باقی کیل اُن کے جسم میں گڑی ہوئی ہے۔

برگیسن کا کہنا ہے کہ  وہ کیل کو دل کی دھڑکن کے ساتھ ہلتا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ برگیسن کا کہنا ہے کہ کیل دیکھ کر انہیں  پریشانی سے زیادہ تھوڑا غصہ آیا کہ اب انہیں ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔ وہ پریشان تھے کہ جلدی گھر نہیں آ سکیں گے۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ انہوں نے کیل کو  خود سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے اپنا ٹرک نکالا اور دس منٹ کی ڈرائیونگ کے بعد بے ایریا میڈیکل سنٹر پہنچ گئے۔

اپنا ٹرک پارک کر کے وہ پیدل ہی ایمرجنسی روم پہنچے۔ایمرجنسی روم کے پاس انہیں سیکورٹی گارڈ ملا تو ان کی تکلیف بڑھ گئی۔ انہوں نے سیکورٹی گارڈ سے ہی کسی ڈاکٹر کو بلانے کا کہا۔برگیسن کا خیال تھا کہ تھوڑی دیر کے علاج کے بعد وہ پھر گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے اپنی بیوی کو ٹیکسٹ کیا کہ اُن کی نئی شرٹ لے آئے کیونکہ پرانی میڈیکل سٹاف نے کاٹ دی تھی۔


سٹاف نے برگیسن کا ایکسرے لیا تو انہیں معاملے کی سنگینی کا احساس  ہوا۔ انہوں نے فوراً ایمبولینس نکالی اور برگیسن کو گرین بے میں  اورورا بے کیئر میڈیکل سنٹر لے جانے لگے۔ برگیسن نے انہیں ایمبولینس ڈرائیو کرنے کی پیش کش کی جو میڈیکل سٹاف نے رد کر دی۔
ڈاکٹر الیگزینڈر روٹسٹن نے تصدیق کی کہ کیل برگیسن کے دل تک جا پہنچی تھی اور یہ بڑی شریان سے ایک انچ کے 16 ویں حصے دور تھی۔ڈاکٹروں نے برگیسن کو کیل کو ہاتھ نہ لگانے کا کہنا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے خود ہی اس کیل کو نکالا۔ برگیسن کو ہسپتال میں دو دن تک رہنا پڑا۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر پر ہی آرام کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :