برسلونا میں دہشتگردوں کاحملہ، امریکی صدر سمیت کئی رہنماؤں کی مذمت

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

برسلونا میں دہشتگردوں کاحملہ، امریکی صدر سمیت کئی رہنماؤں کی مذمت
بارسلونا: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کی ریاست بارسلونا میں دہشتگردوں کے حملے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک وین نے راہگیروں پر چڑھائی کردی جس کے بعد متعدد افراد زخمی ہوگئے جس کے 2دہشتگردوں نے لاس ریمبلاس کے ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنالیا جبکہ پولیس کی جانب سے لوگوں کو جائے حادثہ سے دور رہنے کئ ہدایت کی گئی اور سٹی سینٹر سے تزدیگی میٹرواورٹرین کے اسٹیشنز کو بند کردیاگیا ہے۔

دہشتگردی کے اس واقعے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹویڈر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کے دہشتگردی کے اس واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ اسپین کی عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے امریکی عوام اور حکومت حاضر ہے۔ امریکی صدر کا ٹویٹ آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔