94سالہ بزرگ کا بیوی کی وفات کے بعد تنہائی ختم کرنے کے لیے انوکھا اقدام

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 اگست 2017 23:44

94سالہ بزرگ کا  بیوی کی وفات کے بعد  تنہائی ختم کرنے کے لیے انوکھا اقدام

66سالہ رفاقت کے بعد اپریل 2016 میں  ایوی ڈیوسن کینسر کے باعث  اپنے شوہر کیتھ کو تنہا چھوڑ گئیں۔ اس کے بعد اُن  کے گھر کی خاموشی انہیں کھانے کو دوڑنے لگی۔ اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے کیتھ نے انوکھا کام کیا۔
94سالہ ریٹائرڈ جج ، کیتھ، نے فیصلہ کیا  کہ وہ اپنے گھر کے پچھلے حصے میں ایک سوئمنگ پول بنوائیں گے۔

(جاری ہے)

سوئمنگ پول بنوانے کے بعد کیتھ نے اپنے ہمسایوں میں موجود تمام بچوں کو سوئمنگ پول میں نہانے کی دعوت دی۔

اس کے بعد سے اُن کے گھر  کی خاموشی ختم ہوگئی۔ کیتھ کے اگرچہ تین  بچے کافی بڑے ہیں لیکن اس کا کوئی پوتا یا پوتی نہیں۔ اب اس کے گھر میں روز درجنوں بچے آتے ہیں اور سوئمنگ پول میں  نہاتے ہیں۔ انہیں  شرارتیں کرتے دیکھ کر کیتھ کو خوشی ہوتی ہے۔
کیتھ کا سوئمنگ پول 16 فٹ چوڑا اور 32 فٹ لمبا ہے۔کیتھ کے ہمسایوں کے بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آ کر بہت مزہ آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :