Live Updates

پاناما کیس، نیب شریف خاندان کیخلاف دائر کرنے کیلئے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا

والیم ٹین میں سعودی عرب، برطانیہ ،برٹش ورجن آئی لینڈ اور یواے ای کے خطوط شامل برٹش ورجن آئی لینڈ کے خطوط میں مریم نواز کو نیلسن اینڈ نیسکول کا بینیفشل مالک قرار سعودی عرب نے عزیزیہ اور ہل میٹل پر خطوط کے جواب کی یقین دھانی کرائی ، نیب کی طرف سے والیم ٹین کو کھول دیا گیا شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کیلئے نیب کی 14رکنی ٹیم قائم ،راولپنڈی نیب کے گیارہ اور نیب لاہور کے تین نمائندے شامل نیب راولپنڈی کا نام کمپائونڈ انوسٹی گیشن ٹیم رکھا گیا ہے

جمعرات 17 اگست 2017 23:40

پاناما کیس، نیب شریف خاندان کیخلاف دائر کرنے کیلئے  جے آئی ٹی رپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی ) کی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا ہے،جبکہ نیب کی طرف سے والیم ٹین کو کھول دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی استدعا کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کو والیم 10 کی 4 مصدقہ نقول فراہم کردی گئی ہیں جب کہ نیب کو اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل رپورٹ کی 3 مصدقہ نقول بھی حاصل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں اور نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز فائل کرنے کے لئے والیم 10 کا ہونا ضروری ہے۔

دریں اثناء نیب کی جانب سے ولیم ٹین کھول دیا گیاہے ۔والیم ٹین کی کاپیاں نیب راولپنڈی ا ور لاہور کو فراہم کردی گئی ہیں ،والیم ٹین میں سعودی عرب اور برطانیہ کے خطوط شامل ہیں ،برٹش ورجن آئی لینڈ اور یواے ای کے خطوط بھی شامل ہیں ۔برٹش ورجن آئی لینڈ کے خطوط میں مریم نواز کو نیلسن اینڈ نیسکول کا بینیفشل مالک قرار دیا ہے ۔سعودی عرب نے عزیزیہ اور ہل میٹل پر خطوط کے جواب کی یقین دھانی کرائی ہے ۔

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کیلئے نیب کی 14رکنی ٹیم قائم کی گئی ہے جس میں راولپنڈی نیب کے گیارہ اور نیب لاہور کے تین نمائندے شامل ہونگے۔نیب راولپنڈی ڈائریکٹر رضوان کی نگرانی میں کام کریگا ۔نیب راولپنڈی کا نام کمپائونڈ انوسٹی گیشن ٹیم رکھا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ نیب کی طرف سے نواز شریف اور انکے صاحبزادوں حسن اور حسن نواز کو عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں آج 18اگست کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے ۔

نیب ر اولپنڈی کی ٹیم شریف خاندان سے عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نواز شریف اور ان کے بیٹوں کا بیان قلمبند کر ے گی ۔تاہم ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں حسین نوازاورحسن نوازنے نیب کی طلبی پرآج(جمعہ کو ) پیش ہونے سے انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں سمن ہی موصول نہیں ہواہے ، رائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادے اپنی نظرثانی اپیل پرسپریم کورٹ کے احکامات کے بعدپیش ہونے کاارادہ رکھتے ہیں اس لئے نیب راولپنڈی نے دانستہ طورپر11اگست کوبھیجوائے گئے نوٹس16اگست تک میڈیاکی آنکھ سے چھپائے رکھے ۔

طلبی کے نوٹس میڈیاپرآنے کے بعدمیاں نوازشریف نے اپنے وکلاء کی مشاورت سے نیب لاہورمیں پیش ہونے سے انکارکردیاہے اورکہاہے کہ ہمیں ابھی تک سمن ہی موصول نہیں ہوئے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات