کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں کیاجاسکتا،خواجہ آصف

بھارتی حکومت نوشتہ دیوارپڑھ لے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے،بیان

جمعرات 17 اگست 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں کیاجاسکتا،بھارتی حکومت نوشتہ دیوارپڑھ لے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزوزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاگیا،کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔بھارت نوشتہ دیوارپڑھ لے ۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ظلم وبربیت کانوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :