مائیں اب مطمئن ہو کر بچوں کو ڈیوٹی کے اوقات کار میں چھوڑ کر ملازمت پر جا سکتی ہیں،بیگم ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 اگست 2017 23:49

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ڈے کیئر سنٹر کی بحالی اور آرائش کے بعد ورکنگ ویمنز کو ادارے میں بچوں کی دیکھ بھال کا بہتر ماحول میسر آئے گا۔مائیں اب مطمئن ہو کر بچوں کو ڈیوٹی کے اوقات کار میں چھوڑ کر ملازمت پر جا سکتی ہیں۔خوشگوار اور رنگا رنگ ماحول بچوں کے ذہنوں پر بھی مثبت اثرات مر تب کر ے گا۔ان خیالا ت کا اظہار بیگم ڈی سی نے گذ شتہ روز محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈے کیئر سنٹر کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند اور صاف ماحول کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔ڈے کیئر کی تزئین و آرائش اور نئے فرنیچر سے ورکنگ ویمنز کا نہ صرف اعتماد بڑھے گا بلکہ سنٹر کی بحالی بھی ممکن ہو گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع ملتان غلام اصغر جلبانی نے کہا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر خستہ حالی کے باعث کئی سالوں سے نظر انداز رہا ہے۔

(جاری ہے)

تزئین واآرائش پر2لاکھ 13ہزار کا بجٹ خرچ ہوا ہے مزید فنڈز بھی خرچ کیے جائیں گے۔

تقریباً4لاکھ روپے میں مکمل بحالی کر لی جا ئے گی۔اس مو قع پر انچارج ڈے کیئر سنٹرکومل اعجاز نے سنٹر بارے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ڈے کیئر کی بحالی کے دوسرے مرحلہ میں مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین سے میٹنگ کی جا ئے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کا داخلہ یقینی بنا یا جا سکے۔تقریب میں رانا جاوید محمود،احمد چشتی،عبدالعزیز،اسمارہ شریں،وجہیہ،امبر شہزادی،امتیاز فیروز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :