موٹرسائیکل بے قابوہوکر بجلی کے پول سے جاٹکرائی،22سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

جمعرات 17 اگست 2017 23:49

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) اڈہ بند بوسن کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق اڈہ بند بوسن کے قریب 22سالہ مجاہد موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابوہو کر سڑک کنارے لگے ہوئے بجلی کے پول سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :